اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کی استقامت و پائداری نے علاقے پر اسرائیل کے تسلط کے لئے یورپ و امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے جمعے کے روز دمشق میں شام کی طلبا یوین کے اجلاس میں کہا ہے کہ شامی فوج کی کامیابی، ان سب کی کامیابی ہے جو اقوام عالم پر تسلط اور ان کے مقابلے میں کی جانے والی سازشوں اور منھ زوری کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں جو کچھ پیش آیا وہ ایک صیہونی منصوبہ تھا جسے مغربی اور اس کے آلۂ کار ملکوں نے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی۔المقداد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے لئے امریکہ کی بھرپور حمایت کے باوجود مشرقی علاقوں میں شامی فوج نے پیش قدمی کی۔انھوں نے کہا کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں شام کی تنصیبات کے تباہ ہونے کے علاوہ بڑی تعداد میں شامی شہری مارے جاتے رہے ہیں جیساکہ امریکی اتحاد نے عام شہریوں کے جانی نقصان کا اعتراف بھی کیا ہے۔البتہ عالمی برادری کی جانب سے عام شہریوں کے ہونے والے اس قتل عام پر اب تک کسی بھی طرح کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲